پاکستان
25 مئی ، 2017

دھرنے میں برخاست کیے گئے ایس ایس پی محمدعلی نیکوکارہ بحال

دھرنے میں برخاست کیے گئے ایس ایس پی محمدعلی نیکوکارہ بحال

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد دھرنے کے دوران نوکری سے برخاست کیے گئے ایس ایس پی محمدعلی نیکوکارہ کو بحال کر دیا گیا۔

ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کو پی ٹی آئی دھرنے کے دوران حکم عدولی پر نوکری سے نکالا گیا تھا۔

انہیں اپیل پر فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بحال کیا ہے۔

محمد علی نیکوکارہ کو جب برخاست کیا گیا، اس وقت وہ ایس ایس پی اسلام آباد تعینات تھے، بتایا گیا ہے کہ انہیں جلد پوسٹنگ دے دی جائے گی۔

مزید خبریں :