انٹرٹینمنٹ
25 مئی ، 2017

فلم ’بلیک بٹر فلائی‘ کل نمائش کیلئے پیش ہو گی

فلم ’بلیک بٹر فلائی‘ کل نمائش کیلئے پیش ہو گی

قتل اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث نوجوان کے شکنجے میں پھنسے مصنف کے گرد گھومتی نئی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’بلیک بٹر فلائی‘ کا فائنل ٹریلرجاری ہوگیا،فلم کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ہدایتکار برائن گڈ مین کی یہ سنسنی خیز فلم فرنچ تھرلر فلم کا ریمیک ہے جس کی کہانی ایک ایسے مصنف کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک اجنبی پر اعتبار کرتے ہوئے اسے گھر میں پناہ دیتا ہے، تاہم وہ اجنبی نہ صرف اغواء بلکہ قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہوتا ہے۔

یہ اجنبی نوجوان رائٹر کو یرغمال بنا کر اسے اپنا شریک جرم بننے پر مجبور کرتا ہے جس سے بچ نکلنے کی کوشش رائٹر کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

امبی پکچرز اور بیٹل پلان پروڈکشن کمپنیوں کی تیار کردہ اس کرائم تھرلر فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار انٹونیو بینڈارس اورجوناتھن میئرز نبھا رہے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں پائیپر پارابو، نکولس ارون، نٹالی گومیز، الیگزینڈرا کلم اور ٹیموتھی مارٹن شامل ہیں۔

ایکشن اور سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم کل سے سنیماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :