انٹرٹینمنٹ
25 مئی ، 2017

بریڈ پٹ کی ’وار مشین‘ کا فائنل ٹریلر، کل سینما کی زینت بنے گی

بریڈ پٹ کی ’وار مشین‘ کا فائنل ٹریلر، کل سینما کی زینت بنے گی

معروف اداکار بریڈ پٹ کے مداح تیار ہوجائیںکیونکہ کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ وار فلم ’وار مشین‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ڈیوڈ میکوڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھوم رہی ہے جسے افغانستان میں جاری جنگ کے خلاف مہم پر نظر رکھنے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔

فلم میں اداکاربریڈ پٹ کے علاوہ بین کنگسلے، ایمورے کوہن، ٹوفر گریس، اینتھونی مائیکل، جان مگارو اور ول پولٹر سمیت دیگر اداکار کردار نبھا رہے ہیں۔

اییون برائس اور ڈیڈ گارڈنر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم کل26 مئی کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

مزید خبریں :