دنیا
25 مئی ، 2017

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ ہفتہ 27 مئی کو ہو گا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت ماہرین فلکیات کا اجلاس ہوا۔

ماہرین فلکیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ موسم گرد آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کی توقع کم ہے ، قوی امکان ہے کہ سعودی عرب میں یکم رمضان ہفتہ 27 مئی کو ہوگی ۔

سعودی عرب میں سپریم جودیشل کونسل کی اپیل پر رمضان المبارک کے چاند کی تلاش کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں اور ماہرین فلکیات نے ذمہ داری انجام دی۔

رویت کمییٹوں کے اراکین اور ماہرین فلکیات کا سب سے بڑا اجتماع وسطی علاقے حوطہ سدیر کے شاہ عبدالعزیز سٹی میں منعقد ہوا۔

سعودی عرب کے علاوہ کویت، قطر، امارات، بحرین میں بھی آج رمضان کا چاند تلاش کیا جارہا ہے، جبکہ سلطنت عمان، مصر، اردن، فلسطين، ليبیا اورعراق میں چاند کی تلاش جمعہ کی شام کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :