دلچسپ و عجیب
25 مئی ، 2017

چینی انجینئروں نے ڈرون مچھلی بنا لی

چینی انجینئروں نے ڈرون مچھلی بنا لی

چینی انجینئرز نے دنیا کی پہلی ڈرون مچھلی بنالی جو پانی میں 200 فٹ گہرائی تک جاسکتی ہے، طاقت ور کیمرے کی مدد سے سمندر کی دنیا کے حیرت انگیز نظارے بھی دکھائے گی۔

چینی انجینئرز کی تیار کردہ ڈرون مچھلی میں لائٹیں اور طاقت ور فور کے کیمرا لگا ہے، ڈرون مچھلی کو موبائل فون سے آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔

مچھلی میں لگے کیمرے کے ذریعے پانی کے اندر کے مناظر موبائل فون پر دیکھے اور ریکارڈ کیے جاسکتے ہیں، ڈرون مچھلی میں سمندر کے مناظر دیکھنے کے لیے طاقت ور ’فور کے‘کیمرا لگا ہے۔

بیٹری کی چارجنگ کم ہونے پر ڈرون مچھلی واپس پانی کی سطح پر آجاتی ہے۔

مزید خبریں :