پاکستان
25 مئی ، 2017

پی آئی اے نے ایئربس کی اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کرلی

پی آئی اے نے ایئربس کی اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کرلی

پی آئی اے جنوبی ایشیاء میں ایئربس اے 320 طیاروں کے انجن اور لینڈنگ گیئرز کی اوور ہالنگ کی مکمل صلاحیت رکھنے والی واحد ایئرلائن بن گئی۔

مشیرہوابازی سردار مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ قومی فضائی کمپنی میں کرپٹ بنارسی ٹھگوں کی کوئی گنجائش نہیں، پی آئی اے کی تعمیرنو کا سفر شروع ہوچکا ہے ۔

پی آئی اے ایئربس اے 320 طیاروں کے انجن اور لینڈنگ گیرز کی مرمت اب خود کررہی ہے، اس سے منٹیننس کی مد میں فی طیارہ 4کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

پی آئی اے جنوبی ایشیاء میں ایئربس اے 320 طیاروں کے انجن اور لینڈنگ گیرز کی اوور ہالنگ کی مکمل صلاحیت رکھنے والی واحد ایئرلائن بن گئی ہے جبکہ ریجن میں یہ صلاحیت پاکستان کے علاوہ صرف سنگا پور اور دچائینا کے پاس ہے۔

مشیر ہوابازی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انجینئرنگ کو جو تھرڈ پارٹی بزنس دلائے گا، اسے منافع کا 25 فیصد ملے گا۔

مزید خبریں :