انٹرٹینمنٹ
25 مئی ، 2017

کرائم ڈرامہ فلم ’شمر لیک‘کا پہلا ٹریلر جاری

کرائم ڈرامہ فلم ’شمر لیک‘کا پہلا ٹریلر جاری

سنسنی سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’شمر لیک‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اورن اوزیل کی ہدایتکاری میں منعقد ہونے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو بینک ڈکیتی میں ملوث 3ڈاکوؤں کا تعاقب کرتا ہے جبکہ ان میں اس کا بھائی بھی شامل ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں واٹ رسل، رین ولسن، بنجامن واکر، ایڈم پیلے اور جان مائیکل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اورن اوزیل ہی کی لکھی ہوئی کہانی پر مبنی یہ سنسنی سے بھرپور فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :