شہر شہر
26 مئی ، 2017

فیصل آبا:د 9سالہ ملازمہ کیساتھ ساتھی ملازم کی مبینہ زیادتی

فیصل آبا:د 9سالہ ملازمہ کیساتھ ساتھی ملازم کی مبینہ زیادتی

فیصل آباد میں 9سالہ ملازمہ کوساتھی ملازم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کا الزام ہے کہ بیٹی نے جب مالکن کو شکایت کی تو ملازم کے خلاف کارروائی کےبجائے اُلٹا بچی پر تشدد کیا گیا۔

پولیس نے مالکن اور اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تھانہ سول لائن میں درج کئے گئے مقدمہ کے مطابق شمیم بی بی نے اپنی نو سالہ بیٹی کو ثوبیہ نامی خاتون کے گھر ملازمت کےلئے رکھا تھا۔

والدہ کا الزام ہے کہ اسکی بیٹی کو ساتھی ملازم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، جب بچی نے مالکن سے شکایت کی تو ملازم کے خلاف کارروائی کے بجائے خاتون اور اسکے شوہر نے بچی کو گرم تیل سے جلایا اور تشدد کیا۔

واقعے کے بعد بچی بھاگ کر گھر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث افراد گھر سے فرار ہیں، جلد ہی گرفتار کر کے کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :