شہر شہر
26 مئی ، 2017

کراچی: نیپا چورنگی کے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی

کراچی: نیپا چورنگی کے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے پانی سڑک پر آگیا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سیوریج لائن پھٹنے کی وجہ رساؤ بتایا ہے۔

واٹر بورڈ نے بتایا کہ نیپا چورنگی کے قریب پھٹنے والی سیوریج لائن کی مرمت کردی گئی اور سیوریج لائن سے نکلنے والے پانی کی نکاسی بھی کردی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب سیوریج  کی پائپ لائن پھٹنے اور رساؤ کے باعث سیوریج کا پانی سڑک پر آگیا۔ پانی بھر جانے کے باعث نیپا سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر کے ڈبلیو ایس بی کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور فوری طور پر مرمت کا کام شروع کردیا، جدوجہد کے بعد پانی کا رساؤ روک کر سڑک سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

مزید خبریں :