انٹرٹینمنٹ
26 مئی ، 2017

دبئی میں نادیہ خان کی بیٹی پر جسمانی تشدد

دبئی میں نادیہ خان کی بیٹی پر جسمانی تشدد

اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی 14 سالہ بیٹی کو ہولی وڈ کے اداکار اور پروڈیوسر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ فیس بک پر جاری ویڈیو میں نادیہ خان نے تمام تفصیلات بتائیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

نادیہ خان اپنی بیٹی علیزہ کو ہولی وڈ کی ٹیلنٹ ہنٹ ایجنسی کی جانب سے دبئی، میں منعقدہ ایک کاسٹنگ سیشن میں آڈیشن کیلئے لے کرگئی تھیں، جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

یہ کاسٹنگ سیشن گزشتہ ہفتے دبئی کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں ہوا۔ نادیہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ اس سلوک کے بعد فوری طور پر پولیس کو بلالیا، جس کے بعد یہ سیشن ختم کردیا گیا۔

پولیس نے ٹیلنٹ ایجنسی کے 47 سالہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سے بھی پوچھ گچھ کی۔نادیہ نے پولیس کو اپنی بیٹی کی میڈیکل رپورٹ بھی دی، جس میں اس کے بازو پر آنے والے زخموں کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ واقعے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں :