صحت و سائنس
26 مئی ، 2017

شدید گرمی سے بیماریوں کا خدشہ، روزہ دار کھانے میں احتیاط کریں

شدید گرمی سے بیماریوں کا خدشہ، روزہ دار کھانے میں احتیاط کریں

ماہرین امراض پیٹ و جگر نے کہا ہے کہ اس سال رمضان المبارک شدید گرمی کے موسم میں آنے کی وجہ سے پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

روزے دار سحر و افطار میں احتیاط کا مظاہرہ کریں، تازہ پکا ہوا سادہ کھانا، دہی اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، تلی ہوئی اشیاء پکوڑوں، سموسوں اور بازاری کھانوں اور سڑک کنارے ٹھیلوں پر فروخت ہونے والے غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پاکستان نیٹ ورک آف لیور اینڈ گیسٹرو اینٹر الوجی (پی این ایل جی) کی تعارفی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر پی این ایل جی کے کوآرڈینیٹراوردار الصحت اسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد احمد، لیاقت نیشنل اسپتال کے ڈاکٹر سجاد جمیل، آغا خان کی ڈاکٹر لبنیٰ کمانی شامل تھیں۔

تقریب سے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹر زاہد اعظم، جناح اسپتال کی ڈاکٹر نازش بٹ، نیشنل میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر شاہد محمود، لیاقت کالج آف ڈینٹیسری کے ڈاکٹر مکیش کمار اور ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے ڈاکٹر حفیظ اللہ شیخ نے خطاب کیا۔

مزید خبریں :