کاروبار
26 مئی ، 2017

زکوٰۃ کٹوتی کیلئے پیر کو بینک بند رہیں گے

زکوٰۃ کٹوتی کیلئے پیر کو بینک بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک پاکستان 29 مئی 2017ء کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا ،کیونکہ اس دن کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے بینک میں تعطیل دی گئی ہے۔

لہٰذا تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک 29 مئی 2017ء کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام بینکوں،ڈی ایف آئیز، ایم ایف بیز کے ملازمین بینک تعطیل پر دفتر میں حاضر ہوں گے ۔

اسےعوام سے لین دین کے علاوہ معمول کا ورکنگ ڈے سمجھا جائےگا۔

 

مزید خبریں :