شہر شہر
26 مئی ، 2017

دیامر: کارگہری کھائی میں جاگری ،ایک شخص جاں بحق

دیامر: کارگہری کھائی میں جاگری ،ایک شخص جاں بحق

دیامرمیں کارگہری کھائی میں جاگری، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 5افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کار سوار بٹوگاہ ٹاپ سے چلاس جارہے تھے کہ کار رونئی کے مقام پر گہری کھائی جاگری ۔حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید خبریں :