دنیا
26 مئی ، 2017

سلمان عبیدی کے گھر سے بارودی مواد برآمد

سلمان عبیدی کے گھر سے بارودی مواد برآمد

مانچسٹر حملے کے ملزم سلمان عبیدی کے گھر سے برطانوی پولیس نےبھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب حملے کے شبے میں مزید دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی

مانچسٹر حملے کے بعد پولیس کی مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاررائیاں جاری ہیں۔وگن میں مشکوک پارسل کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا۔

علاقے کی تلاشی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق مانچسٹر حملے سے بتایا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں مانچسٹر ارینا میں دھماکہ کرنے والا سلمان عبیدی اپنے گھر سے کچے کے ڈبے باہر لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب مانچسٹر حملے کے بعد برطانیہ بھر میں سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ لندن میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

ریلوے اسٹیشنز، شاپنگ مال سمیت دیگر پبلک اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہےجبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی مختلف مقامات کی تلاشی جاری ہے۔

اس سے پہلے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران اب تک ملزم سلمان عبیدی کے بھائی اسماعیل عبیدی سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

سلمان کے چھوٹے بھائی ہاشم عبیدی اور والد رمضان عبیدی کو بھی لیبیا میں گرفتار کر لیا گیا ہے -

مزید خبریں :