کاروبار
26 مئی ، 2017

پاکستان میں گدھوں کی تعداد 52 لاکھ ہوگئی

پاکستان میں گدھوں کی تعداد 52 لاکھ ہوگئی

پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد 51 لاکھ سے بڑھ کر52 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال گدھوں کی آبادی ایک لاکھ بڑھ گئی ہے۔

اقتصادی سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نسل کشی کی تمام کوششوں کے باجود گدھوں کی تعداد بڑھی ہے۔

ایک سال کے دوران اونٹوں کی تعداد میں بھی ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔اقتصادی سروے میں بتایاگیا ہے کہ ایک سال کے دوران گھوڑے اور خچر کی آبادی کم ہوئی ہے۔

مزید خبریں :