شہر شہر
26 مئی ، 2017

کراچی،انٹر امتحانات کا آغاز، کالجوں کے مرکزی دروازوں پر تالے

کراچی میں آج سے انٹر امتحانات کے دوسرے مرحلے کاآغاز ہو گیا ہے مگر اساتذہ کی نمائندہ تنظیم سپلا کے بائیکاٹ میں شریک اساتذہ نے کالجز کے مرکزی دروازوں پر تالے لگادئیے۔ بیشتر کالجز میں پرچے پہنچنے میں بھی تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے طلبہ پریشان ہیں۔

نقل کرانے کا الزام لگانے پر اساتذہ چیرمین انٹربورڈ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ سندھ پروفیسر لیکچر ایسو سی ایشن کے مطابق سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں 13 اساتذہ کےنام شامل ہیں جن پرچیئرمین بورڈ نے نقل کرانے کا الزام لگایا ہے۔

سپلا کا کہنا ہے کہ اساتذہ نقل کرانےمیں ملوث نہیں، الزام سراسر غلط ہے۔نقل اور پیپر آؤٹ ہونا چیئرمین بورڈ اور ناظم امتحانات کی نا اہلی ہے۔

دوسری جانب سپیریئرکالج شاہ فیصل، گلشن اقبال بلاک7 کالج میں اساتذہ نے پرچے لینے کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا تاہم بورڈ حکام کے مطابق سپیریئر کالج شاہ فیصل میں پرچے پہنچا دئیے گئے۔ اساتذہ کالج میں موجود ہیں، پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :