دلچسپ و عجیب
26 مئی ، 2017

کافی پر تخلیق کردہ آرٹ کے دیدہ زیب نمونے

کافی پر تخلیق کردہ آرٹ کے دیدہ زیب نمونے

ماہر آرٹسٹ نے مگ میں موجود کافی پر آرٹ کے دیدہ زیب نمونے تخلیق کر ڈالے۔

عام طور پر کا فی پینا ایک محبوب مشغلہ سمجھا جا تا ہے لیکن اگر کا فی کے کپ کے اندر خوبصورت تصاویر اور آرٹ کے نمونے بھی ہوں تو پینے کا لطف دوبا لا ہو جا تا ہے۔

جنوبی کوریا کے ایک ماہرآرٹسٹ نے اپنی مصوری کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مگ میں موجود کافی میں مختلف رنگوں کی کریم ملاتے ہوئے ایسی شاہکار تصاویر بنائی ہیں کہ دیکھنے والےسوچ میں گم ہوجائیں ۔

میٹل راڈ اور فوڈ کلرز کی مدد سے کارٹون کردار، قدرتی مناظراور دیگر اشکال سمیت آرٹ کے منفرد فن پارے بناتے ہوئے یہ آرٹسٹ اپنے فن اور مہارت کی بدولت دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔

مزید خبریں :