دلچسپ و عجیب
26 مئی ، 2017

فرانس میں دنیا کا سب سے لمبا اسٹرابیری کیک تیار

فرانس میں دنیا کا سب سے لمبا اسٹرابیری کیک تیار

فرانس میں ماہر بیکرز نے 105فٹ طویل دنیا کا سب سے لمبا اسٹرابیری کیک تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

دنیا کے مختلف ممالک اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں ۔اسی سلسلے میں فرانس میں بھی کچھ ماہر بیکرز نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے دنیا کا سب سے بڑا اسٹرابیری کیک تیار کرڈالا ہے۔

فرانس میں سالانہ اسٹرابیری فیسٹیول کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر پانچ ماہر بیکرز نے 105فٹ طویل مزیدار اسٹرابیری کیک تیار کرکے ناصرف شائقین کو حیران کردیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروادیا ہے۔

اس کیک کی تیاری میں بیکرز نے 720 انڈے،300 انڈوں کی زردی،59 پاؤنڈ چینی ،66 پاؤنڈ میدہ اور 440 پاؤنڈ اسٹرابیریز کا استعمال کیا ہے جو تیار ہونے کے بعد لوگوں میں تقسیم بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :