پاکستان
26 مئی ، 2017

آج کا پاکستان پہلے سے مضبوط اور مستحکم ہے، وزیراعظم

آج کا پاکستان پہلے سے مضبوط اور مستحکم  ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان پہلے سے مضبوط اور مستحکم  ہے، 2013 میں اقتدار ملا تو بڑے مسائل ورثے میں آئے ، عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون محنت کر رہا ہے اور کون کچھ نہیں کررہا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس پانچویں اور آخری بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ کے خدو خال پر بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہر صورت میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے ، ان منصوبوں کو بھی بحال کر کے کام کر رہے ہیں جنھیں روک دیا گیا تھا ۔

ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر اور مستحکم ہوِئی ہے ، پورے ملک کو موٹر وے اور سڑکوں کا جال بچھا کر جوڑ دیا گیا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 ہزار ارب روپے سے زاید کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کئی اطراف سے مخالفت کے باوجود گورننس اصلاحات کر رہے ہیں ،فاٹا ، گلگت بلتستان ، اور آزاد کشمیر کی دیگر صوبوں کی طرح مساوی ترقی کے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت اور تیز رفتاری سے مکمل کر ر ہے ہیں ، عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون محنت کر رہا ہے اور کون کچھ نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہتوانائی کے منصوبے ترجیح ہیں ، عوام کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ 36 سو میگا واٹ بجلی آئندہ چند ماہ میں سسٹم میں شامل کر دیں گے۔

مزید خبریں :