کھیل
26 مئی ، 2017

حارث سہیل نے پاکستان ٹیم کو برمنگھم میں جوائن کر لیا

حارث سہیل نے پاکستان ٹیم کو برمنگھم میں جوائن کر لیا

عمر اکمل کے ان فٹ ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کئے جا نے والے حارث سہیل نے قومی ٹیم کو برمنگھم میں جوائن کر لیا۔

اٹھائیس سالہ حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔

بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹس مین نے پاکستان کے لیے آخری ون ڈے 29مئی 2015ء کو لاہور میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔

بائیس ون ڈے میچوں میں 43کی اوسط سے 774رنز بنانے والے حارث سہیل نے 9وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم میں شامل کئے جانے سے قبل راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں حارث سہیل نے فیڈرل ایریاز کے لیے 5میچوں میں 236رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :