کاروبار
26 مئی ، 2017

بجٹ 18-2017: گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز

بجٹ 18-2017: گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈلنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز پیش کی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں جہاں کئی شعبوں اور چیزوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی وہیں 850  سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 ہزار سے کم کرکے ساڑھے سات ہزار روپے کرنے  اور851 سی سی سے ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر ٹیکس 20 ہزار روپے سے کم کرکے 15ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی۔

مزید پڑھیں: تنخواہ و پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز

وزیرخزانہ نے 1300 سی سی گاڑیوں پر ٹیکس 30 ہزار سے کم کرکے 25 ہزار روپے کرنے کی بھی تجویز پیش تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ کمی صرف ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے لیے ہو گی۔

انہوں نے آٹو پارٹس، پنکھے اور برتن سازی کی صنعت پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی 10 سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی جب کہالیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی میں ریلیف  کے لیے 3 ماہ میں پیکج کا اعلان کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید خبریں :