پاکستان
26 مئی ، 2017

وزیراعظم کشکول توڑنے کا دعویٰ پورا نہیں کرسکے،اسد عمر

وزیراعظم کشکول توڑنے کا دعویٰ پورا نہیں کرسکے،اسد عمر

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ کشکول توڑدیں گے مگر ان کی حکومت میں 14ہزار ارب کا قرضہ اب 22 ہزار ارب کی حد بھی پار کرگیا ۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم حقیقت میں مغل اعظم ہیں، نواز شریف نے کچھ پراجیکٹس کے فیتے بار بار کاٹے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں میں اضافے کی بنیادی وجہ درآمدات بڑھنااوربرآمدات کا کم ہونا ہے، حکومت نے  2013ء میں 432 ارب کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی تھی ۔

اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کی خراب تر کارکردگی کو دہرایا ہے ، موجودہ حکمرانوں نے اتنے ہی قرضے لئے جتنے زرداری دور میں لئے گئےتھے۔

مزید خبریں :