کاروبار
26 مئی ، 2017

بجٹ: اسمارٹ فونز پر کسٹم ڈیوٹی میں 35 فیصد کمی

بجٹ: اسمارٹ فونز پر کسٹم ڈیوٹی میں 35 فیصد کمی

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے ان پر کسٹم ڈیوٹی میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے اور وفاقی حکومت نے جدید اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے بیرون ملک سے درآمد کردہ موبائلز کی کسٹم ڈیوٹی کو ایک ہزار روپے سے کم کر کے 650 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل ٹیلی فون کمپنیوں کے سامان کی درآمد پر بھی ڈیوٹی کم کی گئی ہے اور اسی کے ساتھ موبائل کال پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو 14 فیصد سے کم کر کے 12 اعشاریہ 5 فیصد اور ایکسائز ڈیوٹی کو 18 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 17 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :