کھیل
26 مئی ، 2017

انگلینڈ: ایجبسٹن میں پاکستان کی بھرپور نیٹ پریکٹس

انگلینڈ: ایجبسٹن میں پاکستان کی بھرپور نیٹ پریکٹس

ایجبسٹن : چیمیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینے کی خواہش لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔

پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا گروپ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 4 مئی کو کھیلے گی جس کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی تیاریوں میں مصروف ہے۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق قومی ٹیم نے جمعہ کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں مسلسل دو گھنٹے پریکٹس کی جس کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی چھوٹی چھوٹی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔

پریکٹس کے دوران کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا تاکہ وہ اپنی ٹریننگ پر توجہ مرکوز کر سکیں جب کہ بولنگ کوچ اظہر محمود نے بولرز کو انگلینڈ کی کنڈیشنز میں سفید گیند کے ساتھ گیند بازی کے گر سکھائے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم چیمینئز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی اور پہلا وارم اپ میچ ہفتے کو ایجبسٹن میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو ایجبسٹن میں ہی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

ممکنہ طور پر پاکستان ٹیم میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے گی تاکہ وہ گروپ مرحلے کے میچز کے لیے پوری طرح سے تیار ہو سکیں۔

مزید خبریں :