پاکستان
26 مئی ، 2017

عمران خان کا رمضان کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا رمضان کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عید کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں عمران خان نے پیپلزپارٹی سے مستعفی ہوکرتحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق ایم این اے ارباب نورعالم کی رہائشگاہ پرکارکنوں سےخطاب میں کہا کہ 2018ءمیں چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ اگلےالیکشن میں وہ پورے ملک میں مثالی حکومت بنائیں گے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4سالوں میں خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہواہے۔

عمران خان نے کہا کہ ارباب نورعالم کوتحریک انصاف میں سب نے خوش آمدید کہا،ان کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں نوجوان جوانقلاب لیکرآئےتھے اگلےالیکشن میں یہ پورے پاکستان میں پھیلےگا۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ چاروں صوبوں میں مثالی حکومت بنائیں گےاورجوسبق خیبرپختونخوامیں سیکھاہےوہ سارےملک میں لیکرآئیں گے،انہوں نے اپنےخطاب کااختتام گونوازگوکانعرہ لگاکرکیا۔

مزید خبریں :