صحت و سائنس
26 مئی ، 2017

خواتین کو فیس بک پر زیادہ ہراساں کیے جانے کا انکشاف

خواتین کو فیس بک پر زیادہ ہراساں کیے جانے کا انکشاف

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے انٹرنیٹ استعمال کرنے والی خواتین کو فیس بک پر زیادہ ہراساں کیا جاتا ہے۔

فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی 34فیصد خواتین کو آن لائن ہراساں کیا جاتا ہے۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 70فیصد خواتین کو پاکستان میں سائبر قوانین کے بارے میں علم ہی نہیں۔

ایف آئی اے کو سب سے زیادہ شکایات فیس بک کے حوالے سے ملتی ہیں ۔

مزید خبریں :