شہر شہر
27 مئی ، 2017

پرائمری اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

پرائمری اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

کراچی میں پرائمری اساتذہ نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا ہے، مظاہرے کے دوران اساتذہ نے مستقل کرنے اور اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا مطالبہ کیا۔

پریس کلب پر اساتذہ نے ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا اعلان کیا ۔

اساتذہ کی ریلی آرٹس کونسل پہنچ گئی، جبکہ پولیس کی بھاری نفری وہاں موجود ہے، دوسری جانب ایس پی صدر توقیر نعیم اساتذہ سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے۔

ایس پی صدر توقیر نعیم اساتذہ سے مذاکرات کرکے کوشش کریں گے کہ مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو جائیں۔

مزید خبریں :