شہر شہر
27 مئی ، 2017

فیصل آباد میں ایف آئی اے کا کریک ڈائون، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

فیصل آباد میں ایف آئی اے کا کریک ڈائون، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

فیصل آباد ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ایف آئی اے نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں کمپنی کے 2 ڈائریکڑوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ایک کمپنی کے گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان طاہر ندیم اور طاہر عباس کے قبضہ سے 110 پاکستانی پاسپورٹ سمیت 60 فیملی سرٹیفکیٹس، چیک بکس، سی پی یو، لیپ ٹاپس ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی مشینیں بھی بر آ مد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :