دنیا
27 مئی ، 2017

مصر بس حملے میں ہلاکتیں 28ہوگئیں، ٹرمپ کی شدید مذمت

مصر بس حملے میں ہلاکتیں 28ہوگئیں، ٹرمپ کی شدید مذمت

مصر میں نامعلوم مسلح افراد نے قبطی مسیحیوں کو لے کر جانے والی ایک بس پر فائرنگ کر کے کم از کم 28 افراد کو ہلاک اور 24 کو زخمی کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عیسائیوں کا خون بہانا روکیں گےاور ملزمان کو لازمی سزا دیں گے۔

ادھر حملے کے بعد مصری طیاروں کی مشرقی لیبیا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پربمباری کی گئی ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 220 کلومیٹر دور المنایا صوبے میں اس وقت پیش آیا، جب بس قبطی مسیحیوں کو لےکر سینٹ سیموئل کی خانقاہ کی جانب جا رہی تھی۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ حملے کےبعد مصر میں سکیورٹی سخت کردی گئی اور فورسز ملزمان کو پکڑنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیسائیوں کا خون بہانا روکیں گےاور ملزمان کو لازمی سزا دیں گے۔

یہ بات انہوں نے اٹلی میں جی سیون کے سمٹ میں شرکت کے دوران کہی اور کہا کہ دہشت گرد جس جنگ میں مصروف ہیں وہ تہذیب کے خلاف ہے۔

ادھر مصری ٹیلی ویژن کے مطابق حملے کے ردعمل میں مصری طیاروں نے مشرقی لیبیا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھ فضائی حملے کیے ہیں۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ دہشت گردوں کے کیمپس پر حملے کرتے ہوئے مصر ہرگز نہیں ہچکچائے گا، چاہے وہ حملے اندورن ملک یا بیرون ملک کرنے ہوں۔

واضح رہے کہ رواں سال9 اپریل کو مصر میں 2 گرجا گھروں کو خودکش دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں کم سے کم 46 افراد ہو گئے تھے۔

 

مزید خبریں :