پاکستان
27 مئی ، 2017

پشاور میں پہلا روزہ آج ہو گا، پاکستان میں پھر 2 اعلانات

پشاور میں پہلا روزہ آج ہو گا،  پاکستان میں پھر 2 اعلانات

پشاور میں مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ پہلا روزہ آج ہو گا۔ اجلاس میں سرکاری زونل کمیٹی کے دو ارکان بھی شامل تھے۔

مفتی شہاب الدین پاپولزئی کے زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں 13 گواہوں کی روشنی میں آج پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

مفتی شہاب الدین کے مطابق کمیٹی کو شہادتیں، پشاور شہر، سوڑیزی، پلوسئی، صوابی اور مردان سے موصول ہوئے تھے کمیٹی کے ممبران نے تصدیق کے بعد روزہ رکھنے کا اعلان کیا۔کمیٹی کے ممبران میں مولانا خیرالبشر،قاری ابوبکر چشتی اور ڈاکٹر حبیب الرحمان شامل تھے۔

اس سے پہلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے پہلا روزہ اتوار کو ہو گا ۔

برطانیہ اور فرانس میں تو رمضان کا ایک ساتھ آغاز ہو گیا، مگر پاکستان میں پھر دو الگ الگ اعلانات کئے گئے ۔

 

 

مزید خبریں :