کاروبار
27 مئی ، 2017

باب دوستی 23 ویں روز بھی بند، آج گرینڈ قبائلی جرگہ ہوگا

باب دوستی 23 ویں روز بھی بند، آج گرینڈ قبائلی جرگہ ہوگا

پاک افغان سرحدی کشیدگی کے باعث باب دوستی 23 ویں روز بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہے، سرحدی صورتحال پر آج ایف سی ہیڈ کوارٹر چمن میں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوگا۔

باب دوستی بند ہونے سےنیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت معطل ہے۔

آج ہونے والے گرینڈ قبائلی جرگہ میں سرحدی قبائل اور اعلی سول و فوجی حکام شریک ہوں گے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق جرگہ میں قبائل کو پاک افغان حکام کے درمیان جاری رابطوں اور سرحدی معاملات میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :