پاکستان
27 مئی ، 2017

کوئٹہ: پولیس اغوا شدہ چینی جوڑے کا سراغ لگانے میں ناکام

کوئٹہ: پولیس اغوا شدہ چینی جوڑے کا سراغ لگانے میں ناکام

کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے رواں ہفتہ اغوا کئے گئے چینی جوڑے کا تاحال سراغ نہ مل سکا پولیس کا دعوی ہے کہ وہ کیس پر تحقیقات کر رہی ہے ۔

پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن سے اغوا ہونے والے چینی جوڑے کی بازیابی کے لئے تحقیقاتی ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں اور اغوا کے مقام سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں بھی تحقیقا ت کا دائرہ وسیع کیا گیا ۔اس کے علاوہ علا قے کی جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے جو تفتیش میں معاون ثا بت ہوگی.

مزید خبریں :