دنیا
27 مئی ، 2017

امریکی صدر کے داماد کا الیکشن سے قبل روسی سفیر سےرابطے کا انکشاف

امریکی صدر کے داماد کا الیکشن سے قبل روسی سفیر سےرابطے کا انکشاف

سُسرجی ہی نہیں داماد پر بھی روس سے تعلقات کا الزام ، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے داماد ’جیرڈ کُشنر‘ نے الیکشن سے پہلے اور بعد میں روسی سفیر سےتین بار خفیہ رابطے کیے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےنےدعوی کیا ہے کہ 7 امریکی عہدیداروں کی اجانب سے ان خفیہ رابطوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ان رابطوں میں ٹرمپ کے داماد"جیرڈ کشنر " نے روسی سفیر کو باہمی رابطوں کے لیے ایسا خفیہ نیٹ ورک بنانے کی پیش کش کی جو ہرقسم کی جاسوسی کے خطرے سے محفوظ ہو۔

روسی سفیر یہ پیشکش سن کر خاصے حیران ہوئے اور انہوں نے یہ پیغام اعلیٰ حکام تک پہنچایا ۔تاہم جیرڈ کشنر کے وکیل نے ان خبروں کو مستردکردیا ہے۔

جیرڈ کشنر کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران ہزاروں کالز پر رابطہ ہوا، روسی سفیر سے خفیہ رابطوں کے بارے میں یاد نہیں۔

مزید خبریں :