شہر شہر
27 مئی ، 2017

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں رات سے بجلی بند ہے۔

رمضان المبارک کل سے شروع ہو رہا ہے لیکن کے الیکٹرک کی بد انتظامی کے باعث کراچی کے شہریوں کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔

ملیر، لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقے گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔ گلشن اقبال، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں سمیت کیماڑی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں، تمام علاقوں کو ریلف فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :