کھیل
27 مئی ، 2017

وارم اپ میچ: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف

وارم اپ میچ: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لئے 342 رنز کا ہدف دیا ہے۔

انگلینڈ کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں بنگلادیشی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر  342 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنر تمیم اقبال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 93 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عمرالقیص 61، مشفق الرحیم 46 اور محمداللہ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستانی بولرز نے ایجبسٹن گراؤنڈ میں جہاں بولنگ ناقص کی وہیں بنگال ٹائیگرز نے چھوٹی باؤنڈری کا بھی خوب فائدہ اٹھایا۔

کپتان سرفراز احمد نے بنگال ٹائیگرز کا شکار کرنے کے لئے 7 بولروں کو آزمایا لیکن کوئی نمایاں نہ رہا۔ جنید خان نے 9 اوورز میں 73 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حسن علی اور شاداب خان نے 2،2 شکار کئے۔

دیگر بولروں میں عماد وسیم، وہاب ریاض، فہیم اشرف اور محمد حفیظ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

مزید خبریں :