پاکستان
27 مئی ، 2017

ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 3 جون تک ملتوی

ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 3 جون تک ملتوی

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل 2011 سے 2013 تک وزیر رہے، انہوں نے ایمانداری سے کام کیا۔

نیب کو جو شکایت موصول ہوئی اس میں ڈاکٹر عاصم کا نام کہیں نہیں ہے، بدانتظامی کے الزامات ڈاکٹر عاصم کی وزارت کے بعد کے دور میں لگائے گئے۔

نیب ڈاکٹر عاصم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں پیش کر سکا۔ بغیر ثبوت کے ایک شخص پر اربوں روپے کرپشن کا الزام لگانا کہاں کا انصاف ہے؟

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ چوہدری نثار اور چیئرمین نیب ان کے خلاف ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔ نیب کے پراسیکیوٹرز چوہدری نثار اور چیئرمین نیب کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔

مزید خبریں :