پاکستان
27 مئی ، 2017

پاناما جے آئی ٹی پر حسین نواز کے اعتراضات، کاپی جیو نیوز کو مل گئی

پاناما جے آئی ٹی پر حسین نواز کے اعتراضات، کاپی جیو نیوز کو مل گئی

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پر کیااعتراضات اٹھائے ہیں اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ نے تفصیلات حاصل کرلی ہیں ۔

حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر عتراضات اٹھائے ہیں، حسین نواز کا اعتراض ہے کہ ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول کی سیاسی وابستگیاں ہیں۔

بلال رسول پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے بھتیجے ہیں اور سرکاری ملازم ہونے کے باوجود بلال رسول موجودہ حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، بلال رسول کی اہلیہ بھی پی ٹی آئی کی متحرک کارکن ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز پر حسین نواز کا اعتراض ہے کہ مشرف دور میں عامر عزیز حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔

عامر عزیز نے تحقیقات کے دوران وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایا تھا، عامر عزیز نے پاناما کیس میں طارق شفیع کو بیان حلفی واپس لینے کیلے بھی کہا ۔

حسین نواز نے کہا ہے کہ ارکان کی دھمکیاں جے آئی ٹی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہیں، سپریم کورٹ انصاف اور برابری کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف شفاف تحقیقات کی ہدایت دے۔

مزید خبریں :