پاکستان
27 مئی ، 2017

بیجنگ :پاکستان ،افغانستان اور چین کے عملی تعاون پر مذاکرات

بیجنگ :پاکستان ،افغانستان اور چین کے عملی تعاون پر مذاکرات

چین، افغانستان، پاکستان سہ فریقی عملی تعاون مذاکرات کا بیجنگ میں پہلا دور ہوا جس میںسہ فریقی فورم کو باقاعدہ فورم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین، افغانستان، پاکستان پرمشتمل سہ فریقی فورم کو باقاعدہ فورم بنانے پر اتفاق کیا گیا، تینوں فریقوں نے تعاون کے سلسلے میں عملی اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

مذاکرات میںتینوں فریقیں نے سی پیک کو سراہا اور ون بیلٹ ون روڈ کے تحت عملی تعاون سے باہمی فائدے کے اقدامات پر اتفاق کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اورچین افغانستان کے ساتھ اس کی ضروریات کے مطابق تعاون کریں گے، افغانستان سے انفراسٹرکچر ، زراعت ، توانائی شعبوں میں تعاون کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :