دنیا
27 مئی ، 2017

برٹش ایئرویز ’سائبر حملے‘ کی زد میں؟

برٹش ایئرویز ’سائبر حملے‘ کی زد میں؟

برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز کا آئی سسٹم کریش ہونے کے باعث دنیا بھر میں اس کا آن لائن نظام درہم برہم ہوگیا۔

آئی ٹی سسٹم فیل ہونےکی وجہ سے ائیرلائن کا نظام متاثر ہونے سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جب کہ کئی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

اس دوران برطانیہ کے  ہوائی اڈوں پر افراتفری مچ گئی اور مسافر مشتعل ہوگئے۔ آئی ٹی نظام غیر فعال ہونے کے باعث برطانوی شہروں ہیتھرو اور گیٹ وک سے شام 6 بجے کے بعد کی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

 برٹش ائیرویز کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا جس سے مسافر ایئرلائن کی معلومات بھی نہیں لے سکے۔

برطانیہ، امریکا اور روم سمیت مختلف ممالک سے سفر کرنے والے مسافر بھی سائبر حملے کے سبب گھنٹوں اپنی پروازوں میں پھنسے رہے۔

ایئرپورٹ پر پھنسے لوگوں کا کہنا تھا کہ عملے کی جانب سے بھی فلائٹ کی تاخیر اور منسوخ ہونے کی وجہ سائبر حملہ بتائی گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق برٹش ائیرویز کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ جن کی بدولت اسے سائبر حملہ کہا جا سکے۔ تاہم بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ائیرلائن کا سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سائبر حملے تھا۔

ایئرلائن کے مطابق صورتحال پر جلد از جلد قابو پانے اور اس حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :