دنیا
27 مئی ، 2017

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائی ،شہداء کی تعداد 12 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائی ،شہداء کی تعداد 12 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، وحشیانہ کارروائی میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 12ہوگئی۔

حریت پسند برہان وانی کے ساتھی سبزر احمد بھٹ کو بھی بھارت کی قابض فوج نے شہید کردیا، وادی میں بھارتی فوج کے خلاف ہڑتال اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولا کے علاقے رام پور اور اُڑی میں بھارتی افواج نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کیا، جس میں 8کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، حریت پسند برہان وانی کی جگہ سنبھالنے والے سبزر احمد بھٹ بھی اس جھڑپ میں شہید ہوئے۔

پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ کم نہ ہوسکے،بھارتی فورسز کے ساتھ تصادم میں 4کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارتی افواج کے ظلم وستم کے خلاف مقبوضہ کشمیر سراپا احتجاج ہے، جگہ جگہ بھارتی قابض انتظامیہ اور فوج کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پُرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور براہ راست فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے درجنوں کشمیریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :