پاکستان
27 مئی ، 2017

وفاقی حکومت بجلی کا بحران ختم نہیں کرسکتی، وزیر اعلیٰ سندھ

وفاقی حکومت بجلی کا بحران ختم نہیں کرسکتی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی کا بحران ختم نہیں کر سکتی، اس وقت بجلی کی پیداور اتنی نہیں ہے جتنی 2013ءمیں تھی، بجلی کے بحران کا حل صرف سندھ میں ہے۔

انہوں نے ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آئی جی سندھ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ حکومت سندھ کی صوابدید ہے کہ وہ جسے چاہے افسر رکھے۔

مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کے حوالے سے مزید کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، ایک دو دن میں بات واضح ہوجائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی ایک عوامی پارٹی ہے، سندھ کے بجٹ میں عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے، سندھ کی تاریخ میں کبھی اتنے پراجیکٹ ختم نہیں ہوئے جتنے اب ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :