دلچسپ و عجیب
27 مئی ، 2017

روس:فٹبال شائقین کو ہنگامے سے بچانے والا روبوٹ

روس:فٹبال شائقین کو ہنگامے سے بچانے والا روبوٹ

روس نے 4فٹ طویل ایک روبوٹ تیار کرلیا ہے، جو اگلے سال کے فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی سے انگلینڈ کے مداحوں کو بچائے گا۔

اس سلسلے میں ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں اگلے موسم گرما کے مقابلوں کیلئے انگلینڈسے آنے والے شائقین کو یقین دلایا گیا ہے کہ انکا بھرپور تحفظ کیا جائیگا۔

یہ روبوٹ شائقین کے جذبات کا پہلے ہی جائزہ لے لے گا او راگر اسے علم ہوا کہ وہ جارحانہ عزائم رکھتے ہیں تو پولیس سے رابطہ کرےگا ۔

روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے ان مقابلوں میں شرکت کیلئے انگلینڈ کے شائقین کو شک وشبہات تھے، لیکن اب انہیں روسی حکومت کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،روبوٹ ان کا تحفظ کرےگا اور ماسکو میں کسی بھی مسئلے سے انہیں بچائے گا۔

مزید خبریں :