دلچسپ و عجیب
27 مئی ، 2017

آئرن مین کے کاسٹیوم نے حقیقت کا روپ دھار لیا

آئرن مین کے کاسٹیوم نے حقیقت کا روپ دھار لیا

مشہور زمانہ ہالی وڈ فلم آئرن مین کے یوں تو دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں مداح ہوں گے تاہم کچھ ایسے سرپھرے بھی ہیں ،جو اس کردار سے جُڑی ہر چھوٹی بڑی شے کی نقالی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ براؤنی نامی شخص ایک ایسا انوکھا کاسٹیوم تیار کیا ہے، جسے پہننے والا آئرن مین کی طرح ہوا میں اُڑان بھرتا ہوا دکھائی دےگا۔

چھوٹے جیٹ پیک سے مزین اس آئرن مین کاسٹیوم کے دونوں بازوؤں میں6 گیس ٹربائنزنصب ہیں اور ہرٹربائن 8سو ہارس پاور کی قوت پروڈیوس کرتی ہے، جس کی وجہ سے یہ سوٹ پہننے والا 30میل فی گھنٹے کی رفتار سے فضا میں اُڑان بھرتا ہے، جو ایک ریکارڈ بھی ہے۔

کمال طاقت کے ذریعے زمین سے فضا میں 6سے10فٹ اونچی اُڑان بھرنے والے اس آئرن مین کاسٹیوم کا کامیاب ٹیسٹ بھی لے لیا گیا ہے، جو رچرڈ نے خود پرفارم کیا اور30 میل فی گھنٹی کی رفتار سے اُڑان بھر کرریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

اس انوکھے آئرن مین سوٹ کی قیمت 40ہزار پونڈمتعین کی گئی ہے جو جلد مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

مزید خبریں :