دنیا
27 مئی ، 2017

امریکا: مسلمان خواتین کو برا بھلا کہنے سے روکنے پر 2افراد قتل

امریکا: مسلمان خواتین کو برا بھلا کہنے سے روکنے پر 2افراد قتل

امریکا کے شہر پورٹ لینڈ میں مسلمان خواتین کو برا بھلا کہنے سے روکنے پر 2افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے دو افراد کو اس وقت چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا جب وہ اُسے مسلمان خواتین کو برا بھلا کہنے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ واقعہ ایک مسافر ٹرین میں پیش آیاجس کے دوران ایک مسافر زخمی بھی ہوا، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقامی ٹرین میں سوار ایک شخص نے حجاب میں ملبوس 2خواتین کو ہراساں کیا اور اسلام مخالف اور نسل پرستی پر مبنی نفرت انگیز گفت گو کی۔

دیگر مسافروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے تینوں مسافروں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو مسافر ہلاک اور تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :