پاکستان
27 مئی ، 2017

آپریشن ردالفساد، ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفساد، ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں کارروائی کرتے ہوئے آرجن نالا اور درینجن نالا میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

برآمد کیے گئے اسلحے میں آر پی جی لانچر بمعہ 5 آرپی جی سیون راؤنڈ، 4عدد مارٹر گولے، 2بارودی سرنگیں، 4گرینیڈز، 170عدد پریشر بٹنز، 3ریموٹ کنٹرول اور بڑی مقدار میں تخریبی مواد شامل ہے۔

مزید خبریں :