پاکستان
27 مئی ، 2017

شمالی علاقہ جات کی کشش، برطانوی ہائی کمشنر سوات پہنچ گئے

شمالی علاقہ جات کی کشش، برطانوی ہائی کمشنر سوات پہنچ گئے

دہشت گردی ختم ہوئی امن لوٹ آیا، پاکستان کے شمالی علاقوں کے حسن نے برطانوی ہائی کمشنر کو بھی سوات جانے پر مجبور کردیا۔

تھامس ڈریو 2007ء میں شروع ہونے والی دہشت گردی کے بعد سوات کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی ہائی کمشنر ہیں۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو سیاحوں کی جنت قرار دیا جاتا ہے، گزشتہ سالوں کی دہشت گردی سے یہاں کی رونقیں ماند پڑ گئی تھیں،امن بحال ہوا، رونقیں بھی لوٹ آئیں۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی خوبصورت نظارے دیکھنے سوات پہنچ گئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دورے کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی سوات کے خوبصورت نظاروں کی تعریف کی۔

تھامس ڈریو کوسوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کچھ لوگوں نے کاغان، ناران، نتھیا گلی اور بنجونسہ جیسے مقامات پر بھی جانے کا مشورہ دیا۔

کسی نے ان کے دورے کو غیر ملکی سیاحوں کے لے پیغام قرار دیا کہ پاکستان اب محفوظ ملک ہے۔

مزید خبریں :