پاکستان
28 مئی ، 2017

کراچی میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ، ترجمان کے الیکڑک

کراچی میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ، ترجمان کے الیکڑک

ترجمان کےالیکٹرک سعدیہ داداکا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، نیشنل گرڈ سے جیسے ہی سپلائی ملے گی کراچی میں بجلی بحال ہوجائے گی ۔

ایم ڈی این ٹی ڈی سی کہتے ہیں حبکو اور جامشورو پاور پلانٹ کی بحالی میں ایک گھنٹہ اور لگ سکتا ہے۔اس کے بعد ہی کراچی کی بجلی مکمل بحال ہوسکے گی۔

اس سے قبل رات گئےسعدیہ دادا نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ شہر کے 50 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور یہ صورتحال 500کےوی کی جامشورو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔

 

مزید خبریں :