خصوصی رپورٹس
28 مئی ، 2017

ملک بھر میں آج یوم تکبیر منایا جا رہاہے

ملک بھر میں آج یوم تکبیر منایا جا رہاہے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 19 سال ہو گئے، ملک بھر میں آج یوم تکبیر منایا جا رہاہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہمارے ایٹمی پروگرام نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن پیدا کیا، 19سال پہلے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کی طرح پاکستان اب معاشی دھماکےبھی کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ 28مئی کو ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا۔ پاکستان کے ایٹمی قوت بننےسے خطےکےچھوٹے ملکوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پاکستان کاایٹمی پروگرام خطے میں امن کی علامت بن گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 19سال پہلے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھااور اب اسی جذبے سے معیشت کو بھی مضبوط اور مستحکم بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیاپاکستان کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کررہی ہے ۔ یوم تکبیرکی طرح قوم معاشی طورپر ایشین ٹائیگر بننےکے لیے یکسوہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے بتایا کہ سی پیک سے خوشحالی کے سفر کا آغاز ہوگا۔ ترقی کے سفر میں جنوبی ایشیا اور خطے کے دیگر ملکوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام بھی علاقے میں خوشحالی کی علامت ہے۔

مزید خبریں :