پاکستان
28 مئی ، 2017

سندھ، پنجاب، بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار

سندھ، پنجاب، بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار

رمضان کے دوران بھی سندھ، پنجاب، بلوچستان کے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے جب کہ بالائی علاقوں کا موسم کچھ بہتر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

سندھ ، بلوچستان میں صبح سے ہی گرمی اور دھوپ کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوجاتا ہے، یہ ہی حال پنجاب کے شہروں کا بھی ہے جہاں حبس نے روزے داروں کا برا حال کرکھا ہے، البتہ گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میںکہیں موسم ابرآلود تو کہیں موسم کافی بہتر ہے۔

خیبرایجنسی، مہمند ایجنسی، اورکزئی ایجنسی میں بھی موسم گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ لاہور، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، پشاور، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، سبی اور نصیرآباد ڈویژن سمیت دیگر شہروں میں شدید گرمی پڑے گی۔

مزید خبریں :