دنیا
28 مئی ، 2017

مانچسٹر حملہ ،پولیس نے سلمان عبیدی کی نئی تصاویر جاری کردیں

مانچسٹر حملہ ،پولیس نے سلمان عبیدی کی نئی تصاویر جاری کردیں

مانچسٹر ایرینا کے باہر خودکش حملہ کرنےوالے لیبیائی نژاد برطانوی شہری سلمان عبیدی کی حملے سے پہلے کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

برطانوی پولیس نے مانچسٹر حملے کہ ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،انہوں نے عوام سے سلمان عبیدی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق سلمان عبیدی کی جاری کردہ نئی تصاویر سی سی ٹی وی ویڈیو سے حاصل کی گئی ہیں،جن میں سلمان عبیدی کو حملے سے کچھ دیر پہلے ،جینز ،سیاہ قمیض اور کیپ پہنے دیکھا جاسکتا ہے ۔

پولیس نے سلمان عابدی کے اس فلیٹ کا بھی پتہ لگا لیاہے جہاں سے ممکنہ طور پر وہ دھماکا خیز مواد سے لیس ہوکر مانچسٹر ایرینا روانہ ہوا ۔

پولیس کے مطابق حملے میں مبینہ تعاون کے الزام میں 11 افراد زیرحراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب مانچسٹر حملے میں بچھڑنے والوں کی یاد میں دعائیہ تقاریب جاری ہیں ،شہر کے مرکزی مقام پر لوگوں کی بڑی تعداد نے گلدستے رکھ کر مرنےوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ اس موقع پر ہو ا میں غبار ے بھی چھوڑے گئے ۔

مزید خبریں :